اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد الزمر فلسطینی فنکار نے صہیونی حکومت کی طرف سے استعمال کی گئی فلسطینیوں پر گولیوں کے خول جمع کر کے فنی تخلیقات تیار کی ہیں۔
اس جوان نے غزہ پٹی میں اسرائیل کی طرف سے پھینکے گئے بمبوں اور گولیوں کے خول جمع کر کے ان سے ایک فنی نمایشگاہ تیار کی ہے۔
اس نے گولیوں کے خول پر ان فلسطینی بچوں کے نام کندہ کئے ہیں جو ان گولیوں کے ذریعے شہید ہوئے ہیں۔
الزمر کا کہنا ہے: میں اس نمائش کے ذریعے دنیا والوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ غزہ پٹی پر بہت سارے ایسے بے سہارا لوگوں کے سروں پر بموں اور گولیوں کی بارش کی جاتی ہے جن کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔














۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲